ملک کے سرکردہ قومی اخبارات میں سے ایک پتریکا نے نائب صدر کے الیکشن میں جگدیپ دھنکھڑ کے جیت درج کرنے کی بابت ایک غلط خبر پبلش کی ہے۔ پتریکا نے لکھا ، ’ جگدیپ دھنکھڑ بنے ملک کے 16 ویں نائب صدر، مارگریٹ الوا کو 346 ووٹوں سے ہرایا‘۔
خبر میں آگے لکھا گیا،’ Vice President Election 2022 Live Updates: مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑ ملک کے 16 ویں نائب صدر بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن امیدوار مارگریٹ الوا کو 346 ووٹوں سے شکست دی۔
فیکٹ چیک:
پتریکا کے دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC فیکٹ چیک ڈیسک نے نائب صدر کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ، وزٹ کی ۔ یہاں سابق نائب صدور کے سیکشن سے حاصل معلومات سے واضح ہوا کہ جگدیپ دھنکھڑسے پہلے ملک کے 13 نائب صدور منتخب ہوئے ہیں، جن میں موجودہ نائب صدر وینکیا نائیڈو بھی شامل ہیں۔
نتیجہ:
لہٰذا ’جگدیپ دھنکھڑکے ملک کے 16ویں نائب صدر بننے والا پتریکا کا دعویٰ فیک ہے،کیونکہ دھنکھڑ ملک کے 16ویں نہیں بلکہ 14ویں نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔