شیو بھکتی ’ہر ہر شنبھو‘ گلوکارہ فرمانی ناز کی بابت ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں دیوبند کے مبینہ مولانا کے فتوے کے بعد اس پر مزید شور و غوغا اور تنازعہ ہو گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر فرمانی ناز کے مذہب تبدیل کرنے (ارتداد) سے متعلق چرچا ہے۔
فرمانی ناز نام کے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے،’میرے آباء و اجداد پہلے ہندو تھے، اسی لیے میں نے ’ہر ہر شنبھو‘ بھجن گایا، جلد ہی ہندو دھرم میں شامل ہو جاؤں گی‘۔
وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرمانی ناز ہندو دھرم اپنانے جا رہی ہیں۔ یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرمانی ناز نے کہا ہے کہ ان کے آباء و اجداد ہندو تھے، اس لیے جلد ہی، وہ ہندو دھرم میں شامل ہو جائیں گی۔ ایک یوزر نے فرمانی ناز کے گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میرے آباء پہلے ہندو تھے، اسی لیے میں نے’ہر ہر شنبھو‘ بھجن گایا، جلد ہی ہندو دھرم میں شامل ہو جاؤں گی ‘۔
وہیں کئی دیگر یوزر نے بھی اسی طرح کا دعویٰ کیا ہے۔
۱۔
۲۔
۳۔
۴۔
فیکٹ چیک:
فرمانی ناز کے ہندو دھرم اپنانے کے اعلان کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے فرمانی ناز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کرنا شروع کیا۔ ہم نے فرمانی ناز کے آفیشیل ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ کو کھنگالا۔ ہمیں یہاں ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو میں فرمانی ناز وضاحتی بیان دے رہی ہیں کہ ان کی ٹویٹر فیک آئی ڈی بنا کر لوگوں نے فرضی دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کے اپنے مذہبی اقدار ہیں، وہ جس مذہب میں ہیں، اسی کا حصہ ہیں۔
وہیں فرمانی ناز نے اس ویڈیو میں اپنے آفیشیل ٹویٹر آئی ڈی کے بار میں بتایا ہے۔
فرمانی ناز کی آفیشیل آئی ڈی @farmaninaaz786 ہے۔ اس آئی ڈی پر بھی فرمانی نے وضاحتی بیان کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔
ٹویٹ:
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ فرمانی ناز نے ہندو دھرم اختیار کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ہندو دھرم اپنانے کا پوسٹ ان کے فیک اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور فرضی ہے۔
دعویٰ: فرمانی ناز اپنائیں گی ہندو دھرم
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک