Home / Featured / فیکٹ چیک : پولیس پر تھوکنے والی خاتون، تیستا سیتلواڑ نہیں، کانگریس کی لیڈر ہیں

فیکٹ چیک : پولیس پر تھوکنے والی خاتون، تیستا سیتلواڑ نہیں، کانگریس کی لیڈر ہیں

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون، تیستا سیتلواڑ ہیں۔

سنیل گاندھی نے کیپشن،’یہ ہیں ملک کی عظیم رضاکار(سماجی کارکن)محترمہ تیستا سیتلواڑ ہیں۔ کتنی متحمل کتنی بردبار!!‘ کے ساتھ ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’خاتون پولیس‘ کی جانب سے حراست میں  لی جانے والی خاتون اس قدر غصے میں ہیں کہ وہ پولیس پر تھوک رہی ہیں۔

Tweet Screenshot

فیکٹ چیک:

انٹرنیٹ پر اس ویڈیو کے کچھ فریم کو ریورس امیج سرچ کرنے پر DFRAC نے پایا کہ یہی ویڈیو NDTV نے کیپشن، ’ #Watch #NationalHeraldCase میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED)کی جانب سے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سے پوچھ گچھ کیے جانے کے خلاف دہلی میں پارٹی کے کارکنان کے ساتھ احتجاج کے دوران مہیلا کانگریس کی صدر نیٹّا ڈیسوزا نے پولیس اہلکاروں پر تھوکا۔‘(اردو ترجمہ) کے ساتھ 21 جون 2021 کو ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے بھی یہی خبر دیتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔

وہیں، کانگریس کے رہنما  نیٹّا ڈی سوزا نے اس پر صفائی دیتے ہوئے کیپشن ،’میڈیا میں میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے۔ یہاں سمجھنے کے لیے یہ ویڈیو ہے کہ میں کیسے ہکا بکا ہو گئی کہ میرے منہ میں بال اور کچھ دھول-مٹی چلی گئی ۔ دیکھیے کہ میں نے اپنے منہ سے وہی سب نکال دیا ۔ میرا اپنے سیکورٹی اہلکاروں کی بے عزتی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ستیہ میو جیتے!‘ لکھ کر  ایک ویڈیو ٹویٹ کیا۔

 

نتیجہ:

DFRAC  کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ ویڈیو مہیلا کانگریس کی صدر نیٹّا ڈی سوزا کا ہے نہ کہ تیستا سیتلواڑ کا۔ ڈی سوزا 21 جون کو ای ڈی کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس، اس ویڈیو کو جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

دعویٰ: خاتون پولیس پرتیستا سیتلواڑ نے تھوکا

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: فیک

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)

Tagged: