راجستھان کےضلع جھنجھنو سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریندر کمار کھیچڑ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کھیچڑ نے دعویٰ کیاہے کہ ’آزاد ہند فوج ‘کے بانی سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کا قتل گاندھی (Gandhi) جی نے کروایا تھا۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صحافی آلوک پُتُل لکھتے ہیں ،’بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریندر کمار کھیچڑ کا کہنا ہے کہ سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کا قتل مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) نے کروایا تھا!‘
भाजपा सांसद नरेंद्र कुमार खीचड़ का कहना है कि सुभाषचंद्र बोस की हत्या महात्मा गांधी ने करवाई थी !pic.twitter.com/raCDseHIrh
— Alok Putul (@thealokputul) June 27, 2022
وہیں کئی دیگر یوزرس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ یوزرس اپنے پوسٹ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریندر کمار کھیچڑ کو شدید ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔
پرمیندر سنگھ بھانبا نامی یوزر نے لکھا ،’بی جے پی کے رہنما ،مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کے حوالے سے مسلسل متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ اگر پی ایم مودی ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرتے تو ان کی ہمت نہ ہوتی۔ مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کی توہین کرنے والوں کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا‘۔
महात्मा गांधी को लेकर भाजपा नेता लगातार विवादित बयान देते रहे हैं। अगर पीएम मोदी ने समय रहते ऐसे तत्वों के ऊपर कार्रवाई की होती तो इनकी इतनी हिम्मत नहीं होती। महात्मा गांधी का अपमान करने वाले लोगों को देश कभी माफ नहीं करेगा। pic.twitter.com/oUfXesK6Ww
— Parminder Singh Bhamba ਸਰਦਾਰ ਪਰਮਿੰਦਰ ਸਿੰਘ ਭੰਬਾ (@rajanbhamba) June 28, 2022
فیکٹ چیک:
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے، ہم نے’نیتا جی‘ کے نام سے مشہور سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کے بارے میں گوگل پر سمپل سرچ کیا ۔ اس دوران ہمیں ان کی موت کے حوالے سے ’آج تک‘ کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں نیتا جی کی موت کی گتھی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیاہے ،’18 اگست 1945 کو تائیپے میں نیتا جی سبھاس چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کی موت ، ہوائی جہاز کے حادثے میں ہوگئی تھی۔ لیکن کیا ان کی واقعی موت ہو گئی تھی، یہ گتھی سلجھ نہیں سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا جی کی موت کی بات اس وقت دوبارہ ابھر کر سامنے آئی تھی، جب پنڈت جواہر لال نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت نے میڈیا میں بیان دیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ایسی خبر ہے کہ ہندوستان میں تہلکہ مچ جائے گا۔ شاید آزادی سے بھی بڑی خبر۔ لیکن نہرو نے انھیں کچھ بھی کہنے سے منع کر دیا‘۔
دوسری طرف ، نیتا جی کی موت کے معاملے کی بابت ’امر اُجالا‘ میں بھی اسی طرح کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔
اس دوران ہمیں سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کے مبینہ قتل میں گاندھی (Gandhi) جی کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی اس حوالے سے گوگل یا تاریخ کی کتابوں میں کہیں کوئی ذکر موجود ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ فیک ہے۔ کیونکہ سبھاش چندر بوس کی موت کا معمہ آج تک حل نہیں ہو سکا۔ متنازعہ بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما نریندر کمار کھیچڑ نے کہا کہ ان کا مطلب سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کا سیاسی قتل تھا۔
دعویٰ : گاندھی (Gandhi) جی نے کروایا تھا سبھاش چندر بوس (Subhas Chandra Bose) کا قتل
دعویٰ کنندگان: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ، نریندر کمار کھیچڑ
فیکٹ چیک : فیک
- فیکٹ چیک: امپلائمنٹ پورٹل سے 10 لاکھ نوکریاں دینے کا عام آدمی پارٹی کا دعویٰ گمراہ کن
- ٹرمپ کی بیٹی نے کیا اویسی کے اسپتال کا دورہ ، خوب سراہا؟پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)
https://youtu.be/w75yJqCc1Fk