سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دو نوجوانوں کو شیولنگ کی توہین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ان دو نوں میں سے ایک نوجوان شیولنگ پر بیئر انڈیل رہا ہے جبکہ دوسرا نوجوان اس کے پاس بیٹھ کر بیئر پی رہا ہے اور اس دوران ان دونوں نوجوانوں نے جوتے بھی پہن رکھے ہیں۔
کئی لوگوں نے اس ویڈیو کو مسلم اینگل دے کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ وہیں، بہت سے لوگ ان دونوں نوجوانوں کو ’جہادی‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دیپک شرما نامی یوزر نے لکھا کہ ’شیولنگ پر بیئر ڈال کر ہندوؤں کے جذبات بھڑکائے جا رہے ہیں، برائے مہربانی نوٹس لیں ،اگر یہ دونوں جہادی، عوام کے ہتھے چڑھ گئے تو لوگ آئین کا رونا‘ روئیں گے،یہ ویڈیو چنڈی گڑھ کا بتایا جا رہا ہے @DgpChdPolice @PMOIndia @dgpup @Uppolice‘۔
https://twitter.com/Deepakhindu30/status/1540349139946418180
ساتھ ہی کئی دیگر یوزرس نے بھی ان نوجوانوں کو جہادی قرار دیتے ہوئے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
https://twitter.com/RakeshpdmPandit/status/1540545553552969728
فیکٹ چیک:
وائرل ہورہا‘ویڈیو چنڈی گڑھ کا بتایا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم نے اس واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہندی اخبار ’امر اُجالا‘ کی ویب سائٹ پر پبلش ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق ان دونوں ملزموں کے نام دنیش اور نریش ہیں۔ پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ دونوں نوجوان سبزی فروش کا کام کرتے ہیں۔
وہیں کئی دیگر نیوز چینلوں، ویب سائٹس اور اخبارات کی رپورٹس میں ان دونوں کے نام نریش اور دنیش بتلائے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ جوتے پہن کر شیولنگ پر بیئر ڈال کر ، توہین کرنے والے ملزم، مسلمان نہیں ہیں۔ ان دونوں نوجوانوں کا تعلق ہندو برادری سے ہی ہے۔ انھیں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: مسلم نوجوان نے بیئر انڈیل کر کی شیولنگ کی توہین
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- فیکٹ چیک: ’آج تک‘ نے پھیلائی حیدرآباد کی مسجد میں کیمیکل دھماکے کی جھوٹی خبر
- کیا ہے سنجے راؤت کے روتے ہوئے ویڈیو کی حقیقیت؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)