فرقہ واریت پھیلانے کی غرض سے اکثر جعلی خبریں، ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو تے رہتےہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس بلا تحقیق و تفحیص کے ایسے فرقہ وارانہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک بزرگ سادھو کے ساتھ برا سلوک کر رہا ہے۔ وہ شخص پہلے بزرگ سادھی کے ساتھ پہلے گالی-گلوج کرتے ہوئے مارپیٹ کرتا ہے پھر اس کی جٹائیں (بال) اور داڑھی کاٹ دیتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ کو انجام دینے والا شخص مسلمان ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرکے جن سیوک امن ترپاٹھی نامی یوزر نے لکھا،’کھنڈوا میں ایک مسلم نوجوان نے ایک اگھوری سادھو مہاراج کی جٹائیں اور ڈارھی کاٹی ۔ اس سور کی اولاد کو جلد سے جلد پکڑا جائے، سبھی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ فارورڈ کریں،اسے سخت سے سخت ہندو ایکٹ میں سزا ہونی چاہیے @khandwapolice @mpcyberpolice‘۔
وہیں رشی راج شنکر لکھا،’یہ شانتی دوت (امن کے پیامبر) سدھرنے والے نہیں ہیں۔ کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈتے ہیں جھگڑا بھڑکانے کا۔ کھنڈوا میں ایک مسلم شخص نے ایک اگھوری سادھو مہاراج کی جٹائیں اور داڑھی سرعام کاٹی۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘َ۔
وہیں، اس ویڈیو کو شیئر کرکے کئی دیگر یوزرس نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے:
فیکٹ چیک:
وائرل ہورہے ویڈیو کی حقیقت کو جاننے کے لیے، ہم نے سب سے پہلے گوگل پر اس واقعہ کے تناظر میں سرچ کیا۔ ہمیں NDTV پرشائع ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں کھنڈوا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویک سنگھ کا حوالے سے کہا گیا ہے ،’انہوں نے بتایا کہ سادھو کے ساتھ مارپیٹ اور جٹائیں کاٹنے کا معاملہ اتوار کا ہے۔ سادھو بازار میں بھیک مانگ کر اپنی روزی کماتا ہے۔ ملزم پروین گور ہوٹل کا آپریٹر ہے۔ ہوٹل آپریٹر اور سادھو کے درمیان کسی بات پر بحث ہو گئی، جس کے بعد ہوٹل آپریٹر نے اسے سرِبازار،پیٹا اور سیلون کی دکان پر لے جا کر اس کی جٹائیں کاٹ دیں‘۔
نتیجہ:
دیگر میڈیا رپورٹس میں بھی سادھو کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ملزم کا نام پروین گور ہی بتایا گیا ہے۔ DFRAC کے فیکٹ چیک سے سامنے آیا کہ بزرگ سادھو کے ساتھ مارپیٹ کرنے والا شخص مسلمان نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔
دعویٰ: ہندو سادھو کی مسلم شخص نے کاٹی جٹائیں اور داڑھی
عویٰ کنندگان: سوشل میڈیا
فیکٹ چیک :جھوٹ اور گمراہ کن
- فیکٹ چیک: کیا غیر مسلم کو ڈیٹ کرنے پر لڑکی کی ہوئی پٹائی؟
- فیکٹ چیک: کیا ہندوستانی مسلمان مظاہرین نے جلایا ترنگا؟
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)