سوشل میڈیا سائٹس پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں لال مرچے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) میں بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU) کے صرف دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم یونیورسٹیوں بڑی تعداد میں طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔
رن وجے کمار سنگھ نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں لکھا گیا ہے،’ کل UPSC میں منتخب 685 میں مسلم یونیورسٹی؛ جامعہ-93، اے ایم یو-33، عثمانیہ-22، دیش دروہی (غدار وطن) یونیورسٹی جے این یو-53، ہندو یونیورسٹی بی ایچ یو-2… بچے برباد کہاں کے ہو رہے ہیں؟‘ ساتھ ہی ٹیکسٹ کے اوپر اور نیچے لال مرچے کوطنزیہ دکھایا گیا ہے۔
فیکٹ چیک:
انٹرنیٹ پر ہم نے اس حوالے سے کچھ خاص ’کی ورڈ‘ سرچ کیے۔ اس دوران ہمیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ سے 30 مئی 2022 کو ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے کل 23 امیدوار یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وی سی نجمہ اختر، جامعہ آر سی اے کی طالبہ، UPSC 2021 کی ٹاپر شروتی شرما کو مبارکباد دے رہی ہیں۔
@jmiu_official VC Prof. Najma Akhtar & other officials of the university congratulated RCA, JMI student Shruti Sharma for securing 1st rank in #upsc2021. A total of 23 students from RCA cleared the exam.@rashtrapatibhvn @PMOIndia @dpradhanbjp @EduMinOfIndia @ugc_india pic.twitter.com/gK5Tjjmlzr
— Jamia Millia Islamia (NAAC A++ Grade Central Univ) (@jmiu_official) May 30, 2022
انڈین ایکسپریس نے بھی اسے سرخی،’UPSC CSE Rrsult 2021: جامعہ آر سی اے کے 23 امیدوار سول سروسز کے امتحان میں کامیاب- (اردو ترجمہ)‘ کے ساتھ کور کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ جامعہ آر سی اے سے کامیاب ہوننے والوں میں تمام مذاہب کے طلبہ شامل ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے صرف ایک طالب علم نے یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے تین طلبہ نے یو پی ایس سی 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
#𝐀𝐌𝐔 𝐍𝐞𝐰𝐬 𝐚𝐭 𝐚 𝐆𝐥𝐚𝐧𝐜𝐞:https://t.co/2awoAp0kNohttps://t.co/on2jDfopxqhttps://t.co/r0VU9IsuGwhttps://t.co/5ZwR8i4jsX@PIBHRD @dpradhanbjp @ProfTariqManso1 @PMOIndia @rashtrapatibhvn @EduMinOfIndia @ugc_india @Vineet_K26 @AMUJournal pic.twitter.com/bruNkgYdIl
— Aligarh Muslim University (@AMUofficialPRO) May 31, 2022
دی نیو انڈین ایکسپریس نے سرخی،’UPSC CSE 2021 Result: ٹاپ 100 میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چھ امیدوار- (اردو ترجمہ)‘کے ساتھ ایک اسٹور پبلش کی ہے، جس کے مطابق کرنمئی کوپیسیٹی کے علاوہ، دو دیگر ڈاکٹر- ڈاکٹر سید مصطفیٰ ہاشمی نے 2018 میں عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد سے گریجویشن کیا اور ڈاکٹر پرسنّ کمار وی نے بھی اس سال امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU) کے بارے میں، ہمیں پتریکا کی ویب سائٹ پر ایک اسٹوری ملی، جس کا عنوان ہے،’یو پی ایس سی میں بنارس کے دو طلبہ کا بجا ڈنکا، پہلی ہی کوشش میں آئی اے ایس بنے دیویش تو لگاتار دوسری بار کامیاب ہوئے آنند‘۔(اردو ترجمہ)
وہیں، ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، آئی آئی ٹی۔بی ایچ یوکے 17 طلبہ نے UPSC 2021 کے امتحان میں کامیابی حاصل کیا ہے۔
اس طرح بی ایچ یو سے کل 19 طلبہ نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کا علم بلند کیا ہے۔
ہمیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے حوالے سے معتمد ذرائع سے یہ اطلاعات نہ مل سکیں کہ یہاں سے کتنے طلبہ نے یو پی ایس سی پاس کیا ہے۔ اندازہ ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی جے این یو سے ایک اچھی تعداد نے یو پی ایس سی کلیئر کیا ہوگا۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یوزر کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ جامعہ، اے ایم یو اور عثمانیہ کے 148 طلبہ نے یو پی ایس سی کے امتحان کامیاب ہوئے ہیں، غلط اور گمراہ کن ہے۔
اگر رپورٹس پرنظر ڈالی جائے تو اس بار مسلم امیدواروں کا اس بار سکسیز ریٹ گذشتہ 10 برسوں میں سب سے خراب ہے۔ UPSC 2021 میں 685 کامیاب امیدواروں میں محض 25 مسلم طلبہ ہی ہیں۔
سال |
کل کامیاب امیدوار | مسلم امیدوار |
2020 |
761 | 31 |
2019 | 829 | 42 |
2018 |
485 | 27 |
2017 | 990 | 50 |
2016 |
1099 | 52 |
2015 | 1,078 | 34 |
2014 | 1,236 |
38 |
دعویٰ: اے ایم یو سے 33 اور بی ایچ یو سے 2 امیدوار یو پی ایس سی میں ہوئے کامیاب
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- کیا مندر توڑ کر بنائی گئی تھی اجمیر شریف کی درگاہ معلیٰ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- کیا اے پی جے عبدالکلام نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مدارس میں دہشت گرد بنایا جاتا ہے؟ پڑھیں،فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)