سوشل میڈیا پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایک گرافیکل فوٹو، وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ پوتن سعودی عرب کے شاہ، سلمان کے ساتھ ہیں۔ اس تصویر پر انگلش میں ٹیکسٹ لکھا ہے، ’ پیغمبر (حضرت محمد ﷺ) کی توہین کرنا، مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کے مقدس جذبات مجروح کرنا ہے‘۔(ترجمہ)
سوشل میڈیا پر اس گرافیکل فوٹو کو کئی ویریفائیڈ یوزرس کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس گرافیکل فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کی شہزادی ’ہینڈ ایف کیو‘@LadyVelvet_HFQ نے لکھا ،’ کیا لوگ، کمپنیاں اور ممالک 1.5 بلین مسلمانوں کو صرف اس لیے ناراض کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی عدم برداشت کو زور سے اور جسمانی طور پر اظہارکرنے کا انتخاب کرتے ہیں‘؟ (ترجمہ)
فیکٹ چیک:
وائرل ہونے والی اس گرافیکل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے گوگل پر ایک اوپن سرچ کیا۔ ہمیں 24 دسمبر 2021 کو ٹی آر ٹی ورلڈ (trtworld.Com) پر شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوتن کا یہ بیان فرانس کے متنازعہ میگزین ’چارلی ہیبڈو‘ کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے متنازعہ کارٹون پر تنازعہ کے بعد آیا تھا۔
وہیں، جب ہم نے پوتن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کی تصاویر کا فیکٹ چیک کیا تو ہمیں یہ تصویر مڈل ایسٹ آئی ( middleeasteye.net ) کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ملی ۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ تصویر پوتن کے خلیجی ممالک کے دورے کی ہے۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیے جانے والے دعوے گمراہ کن ہیں، کیونکہ پوتن کا یہ بیان سنہ 2021 میں چارلی ہیبڈو کے متنازعہ کارٹون پر دیا گیا تھا۔ اس کا حال ہی میں بی جے پی کے سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے پیغمبر آخرالزماںصلی اللہ علیہ وسلم پر دیئے گئے متنازعہ بیانات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دعویٰ: پوتن نے کیا بی جے پی کے سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان پر تبصرہ
دعوی کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن
- کیا مندر توڑ کر بنائی گئی تھی اجمیر شریف کی درگاہ معلیٰ؟ پڑھیں، فیکٹ چیک
- کیا اے پی جے عبدالکلام نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مدارس میں دہشت گرد بنایا جاتا ہے؟ پڑھیں،فیکٹ چیک
(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)