Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک: سنبھل کی جامع مسجد سے دردزدہ اذان دینے کا گمراہ کن دعویٰ وائرل

فیکٹ چیک: سنبھل کی جامع مسجد سے دردزدہ اذان دینے کا گمراہ کن دعویٰ وائرل

سنبھل کی جامع مسجد سے دردزدہ اذان دینے کا گمراہ کن دعویٰ وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو مسجد کے ڈرون شاٹ کی ہے اور مسجد سے اذان کی آواز آ رہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کر یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ سنبھل کی جامع مسجد سے اذان درد کی حالت میں دی جا رہی ہے۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کی۔ ہم نے پایا کہ درد والی اذان کی آواز کو 12 مئی 2024 کوایک یوٹیوب چینل پر فلسطین کے علاقے غزہ کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Link

مزید پڑتال کرنے پر ہم نے پایا کہ سنبھل کی جامع مسجد کا ڈرون شاٹ پنجاب کیسری ہماچل پردیش کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں اذان کی آواز نہیں ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ جانکاری دی گئی ہے کہ یہ ڈرون ویڈیو سنبھل کا ہے، جہاں شاہی جامع مسجد کا سروے کرنے آئی ٹیم پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دردناک اذان کی آڈیو کو ایڈٹ کرکے سنبھل کی جامع مسجد کے ڈرون شاٹ میں جوڑا گیا ہے۔ اذان کی یہ آڈیو پہلے سے ہی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Tagged: