Home / Misleading-ur / فیکٹ چیک : جلوس کا ویڈیو ممبئی کا نہیں ہے، یہ تیمورلیستے میں پوپ فرانسس کے استقبال کا ویڈیو ہے۔

فیکٹ چیک : جلوس کا ویڈیو ممبئی کا نہیں ہے، یہ تیمورلیستے میں پوپ فرانسس کے استقبال کا ویڈیو ہے۔

جلوس کا ویڈیو ممبئی کا نہیں ہے، یہ تیمور لیسٹے میں پوپ فرانسس کے استقبال کا ویڈیو ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کا ایک قافلہ لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے درمیان سے گزر رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو ممبئی میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کی ریلی کے طور پر شیئر کر رہے ہیں۔ درحقیقت امتیاز جلیل اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں نے چھترپتی سمبھاجی نگر سے ممبئی تک ایک مظاہرہ کی شکل میں آئین ریلی نکالی تھی، جس میں سنت رام گیری اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے متنازعہ بیانات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ’’عاشقان رسول ﷺ کا قافلہ ممبئی میں، چلو ممبئی، ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی۔

Link

اس ویڈیو کو ممبئی میں مسلمانوں کی ریلی بتاتے ہوئے دیپک شرما نامی یوزر نے لکھا کہ یہ پاکستان یا بنگلہ دیش نہیں ہے، یہ عراق، ایران یا افغانستان نہیں ہے، یہ ہمارا ممبئی ہے جہاں مسلمان اپنی طاقت دکھانے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ سوتے رہو ہندو‏ؤں۔

Link

اس ویڈیو کو دوسرے یوزرس نے بھی ممبئی میں ریلی کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ جسے یہاں، یہاں،

 یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں مورکّو نیوز کی جانب سے 16 ستمبر کو پوسٹ کی گئی یہی ویڈیو ملی، جس میں اس ویڈیو کو پوپ فرانسس کے تیمور لیستے کے دورے کا بتایا گیا ہے۔

Link

مزید تفتیش پر، ہمنے پایا کہ یہ ویڈیو ایک فیس بک یوزر نائجیرین کیتھولک نے 12 ستمبر کو پوسٹ کی تھی۔ جس میں اس ویڈیو کو تیمور لیستے میں پوپ فرانسس کا استقبال قرار دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’پوپ فرانسس کا 100 فیصد کیتھولک نژاد ملک تیمور لیستے کے تاریخی دورے پر استقبال کیا گیا

Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اے آئی ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل کی ممبئی میں ریلی کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو کیتھولک ملک تیمور لیستے میں پوپ فرانسس کے استقبال کا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کے دعوے گمراہ کن ہیں۔

Tagged: