Home / Misleading-ur / EVM  میں سامنے آئی گڑبڑی؟ جانیں، وائرل نیوز کی حقیقت

EVM  میں سامنے آئی گڑبڑی؟ جانیں، وائرل نیوز کی حقیقت

سوشل میڈیا پرABP News کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع بِھنڈ میں EVM تنازعہ میں کلیکٹر، ایس پی سمیت 19 افسر ہٹائے گئے۔

سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرکے EVM کے بجائے بیلیٹ پیپر سے الیکشن کروائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

X Post Archive Link

X Post Archive Link

X Post Archive Link

فیکٹ چیک: 

۔DFRAC ٹیم نے وائرل نیوز ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی۔ ہم نے پایا کہ یہ نیوز ویڈیو اے بی پی نیوز کی ویب سائٹ پر یکم اپریل 2017 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ 

abplive.com

چینل کی جانب سے یہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ دیگر میڈیا رپورٹس بھی ہیں، جن کے مطابق اپریل 2017 میں ضلع بِھنڈ کی اَٹیر اسمبلی حلقے میں منعقدہ ضمنی الیکشن کے لیے ٹرائل(معائنہ) کے دوران ای وی ایم میں مبینہ گڑبڑی سامنے کا معاملہ طول پکڑ گیا تھا۔ 

navbharattimes & naidunia

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں الیکشن کمیشن کے آرڈر پر آندھراپردیش کے چیف الیکشن آفیسر بھنور لال کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے پایا کہ ای وی ایم میں کوئی گڑبڑی نہیں تھی۔ ووٹنگ کے دوران تین مشینیں ہوتی ہیں؛ بیلیٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ اور وی وی پی اے ٹی۔ بِھنڈ میں پولنگ حکام کو ٹریننگ کے دوران دکھائی گئی یہ وی وی پی اے ٹی مشین کانپور کے گووند نگر علاقے میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں استعمال کی گئی تھی۔ اس میں ڈاٹا بھی وہیں کا فیڈ تھا۔ لیکن یہاں بِھنڈ میں ٹرائل کے دوران ای وی ایم الگ تھی اور وی وی پی اے ٹی کا ڈاٹا پرانی گووند نگر والی ای وی ایم سے میل کھاتا تھا لہٰذا، گڑبڑی ہوئی۔ 

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم نے اس امر کی تفتیش کروانے کی سفارش بھی کی تھی کہ یہ گڑبڑی لاپرواہی کا نتیجہ تھی یا پھر سوچی سمجھی سازش تھی؟

indianexpress, scroll.in & aajtak

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے اسفیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل نیوز حال-فی الحال کا نہیں ہے۔ یہ نیوز اپریل 2017 کی ہے، جب ضلع بِھنڈ میں اَٹیر اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے لیے ٹرائل کے دوران EVM میں خرابی سامنے آئی تھی۔ اس لیے، سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔

Tagged: