سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں پولیس اہلکار، خواتین پر لاٹھی چارج کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو مغربی بنگال کے سندیش کھالی کا ہے۔ یہاں پولیس خواتین کو دوڑا دوڑا کر پیٹ رہی ہے۔
شیوم تیاگی نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے لکھا،’نہیں نہیں شرعیہ کے تحت کسی ملک میں خاتون کو سزا نہیں دی جا رہی ہے، یہ بلکہ سندیش کھالی میں خواتین کو دوڑا دوڑا کر پیٹ رہی ہے ممتا دیدی کی پولیس‘۔
X Post Archive Link
بہتیرے دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو پوسٹ کرکے ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے کی-فریم کو ریورس سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ ویڈیو اپریل 2020 کا ہے۔ مغربی بنگال کے بدوریا علاقے میں پولیس اور مقامی لوگوں کے مابین جھڑپ ہو گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں راشن کی غیر مناسب تقسیم سے متعلق مقامی افراد کی جانب سے روڈ جام کرنے کے دوران پولیس پر سنگباری کی گئی تھی۔ یہ اس وقت ہوا تھا جب ملک میں کووڈ-19 کے پیش نظر 3 مئی تک لاک ڈاؤن تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو سندیش کھالی، مغربی بنگال کا نہیں ہے۔
یہ ویڈیو بدوریا کا ہے۔ اپریل 2020 میں راشن کی تقسیم میں دھاندلی کے خلاف یہاں روڈ جام کر دیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس عمل سے روکنے پر پولیس اور مقامی افراد کے مابین جھڑپ ہو گئی تھی، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔