سوشل میڈیا پر اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا ملونی کے ایکس پوسٹ کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے، جس کے کیپشن میں انھوں نے انگلش میں لکھا ہے،’مجھے اچانک سمندری ساحلوں (#beaches) سے محبت ہونے لگی ہے‘۔
سادھنا سکسینہ نامی ایکس یوزر نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا،’اسے کہتے ہیں دور ہو کر بھی پاس ہونا‘۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیکـ:
DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے اٹلی کی PM کا ایکس ہینڈل ’@GiorgiaMeloni‘ چیک کیا لیکن ہمیں 4 جنوری کو کیا گیا ایسا کوئی پوسٹ نہیں ملا۔
وہیں، ہم نے جب تصویر کو ریورس سرچ کیا تو سامنے آیا کہ یہ تصویر ستمبر 2022 کی ہے، جسے میڈیا نے بھی کور کیا تھا- الیکشن سے پہلے بیچ پر ملونی کی اپنے پارٹنر کے ساتھ تصویریں۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا ملونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 4 جنوری 2024 کو ساحلِ سمندر کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی ہے۔ اور وائرل تصویر 2022 کی ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔