سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگ کمر کے سہارے رینگتے ہوے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس ویڈیو اس دعوے کے تحت شیئر کر رہے ہیں کہ اتر پردیش کے CM یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ- جرم چھوڑدو یا پھر یو پی چھوڑ دو۔ نہیں مانے…تو حشر دیکھ لو۔
سدھیر مشرا نے ویڈیو کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’ یوگی جی نے پہلے ہی کہا تھا۔ یا تو جرم چھوڑ دو یا پھر یوپی چھوڑ دو۔ نہیں مانے … تو حشر دیکھ لو‘۔
X Post Archive Link
وہیں، دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ رہے ہیں۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے پہلے اسے متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کیا تو نتیجتاً ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
Etv Bharat کے مطابق راجستھان کے ضلع بھرت پور میں پولیس اور تین مجرموں کے مابین مڈبھیڑ ہو گئی تھی، جس میں تینوں کے پیروں میں گولی لگ گئی تھی۔ یہ تینوں بدمعاش، ہسٹری شیٹر اجے جھامری کے قتل واردات میں پولیس کی وانٹیڈ لسٹ میں تھے۔
وہیں اس واردات کو First India News نے بھی کور کیا ہے۔
آئی پی ایس راہل پرکاش نے ویڈیو شیئر کیا تھا اور لکھا تھا کہ – راجستھان کے سبھی جرائم پیشہ افراد سے امید ہے کہ اٹل بند تھانے میں گرفتار ان مجرموں کی حالت دیکھ کر جرم سے دور رہنے کا عزم کر لیں گے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو UP کا نہیں، بلکہ راجستھان کا ہے، لہذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے