یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ایم یوگی اپنے ماتھے پر راکھ لگا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ سی ایم یوگی نے پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں ہلاک پولیس کانسٹیبل کی راکھ لگائی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ’Vipin Singh Rajpoot Bjp‘ نامی یوزر نے لکھا،’پریاگ راج میں امیش پال قتل واردات میں ہلاک پولیس کانسٹیبل کے راکھ کو ماتھے پر لگاتے ہمارے شری یوگی آدتیہ ناتھ مہاراج جی‘۔
وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر یوزرس، بھی شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا اور انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو ایک سال پہلے یعنی 22 مارچ 2022 کو ٹائمس گروپ کے صحافی سمیر دیکشِت کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہوا، ملا۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے سمیر نے لکھا،’بس یہی فرق ہے ایک دن کے ہندو بننے میں اور سناتنی ہندو کے جو کرم (عمل)-دھرم سے روایت پر ہمیشہ گامزن ہیں…#یوگی_آدتیہ ناتھ نے ہولیکا دہن کے بعد راکھ ماتھے پر لگایا…ایک دن کے لیے ہندو بننے میں فرق ہے، اور سناتنی ہندو جو ہمیشہ کرم_دھرم کی روایت کی پیروی کرتا ہے…#پرنپَرا (روایت)‘
وہیں اس ویڈیو کو ’پروانچل نیوز ایکسپریس‘ نامی فیس بک پیج پر بھی 22 مارچ 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہےکہ-’ہولیکا دہن کے بعد راکھ کو ماتھے پر لگاتے نظر آئے یوگی آدتیہ ناتھ، سناتن روایت میں ہولیکا دہن کی ٹھنڈی راکھ سے تلک لگانے کی روایت ہے، مروج‘۔
دوسری جانب، ای ٹی وی بھارت کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ’ہولیکا دہن کی راکھ سے شروع ہوتی ہے گورکھ ناتھ مندر کی ہولی، سی ایم یوگی کرتے ہیں قیادت‘۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ایک سال پرانا 22 مارچ 2022 کا ہے۔ سی ایم یوگی پریاگ راج میں امیش پال قتل کیس میں ہلاک پولیس کانسٹیبل کی راکھ نہیں لگا رہے ہیں بلکہ وہ ہولیکا دہن کی راکھ اپنے ماتھے پر لگا رہے ہیں اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط اور گمراہ کُن ہے۔