Home / Uncategorized / جے پور میں لاکھوں ہندوؤں نے ہنومان چالیسہ پڑھ کر دیا نماز کا جواب؟پڑھیں،فیکٹ چیک

جے پور میں لاکھوں ہندوؤں نے ہنومان چالیسہ پڑھ کر دیا نماز کا جواب؟پڑھیں،فیکٹ چیک

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے نیچے سڑک پر لوگوں کی بڑی بھیڑ  جمع ہے۔ بھیڑ کی طرف سے نعرے بازی کی جا رہی ہے ۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو راجستھان کے دارالحکومت جے پور کا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رام بھکتوں نے جے پور میں نماز کا جواب دیتے ہوئے سڑک پر ہنومان چالیسہ کا  ’پاٹھ‘(ورد) کیا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اروند کمار سنگھ نامی یوزرنے لکھا،’جے پور میں نماز کا جواب دیتے ہوئے رام بھکتوں نے بیچ سڑک پر ہنومان چالیسہ پڑھی…ان کی تعداد دیکھ کر دل خوش ہو گیا…میرا ہندو جاگ گیا ہے۔ جے شری رام‘۔

 

اس ویڈیو کو دیگر یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

 

 

فیکٹ چیک:

وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے، ہم نے ویڈیو کے کچھ فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ سرچ  کرنے پر ہمیں لبیک نیوز کے یوٹیوب چینل پر 4 جنوری 2021 کو اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا ۔ اس ویڈیو کے ڈسکرِپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو علامہ خادم حسین رضوی کے چہلم کا ہے۔ واضح ہو کہ لبیک نیوز ایک پاکستانی چینل ہے۔

نتیجہ:

اس فیکٹ چیک سے ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو جے پور کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے۔ ویڈیو میں ہنومان چالیسہ بھی نہیں پڑھا جا رہا ہے، لہذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔

دعویٰ: جے پور میں لاکھوں ہندوؤں نے دیا ہنومان چالیسہ پڑھ کر نماز کا جواب

دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس

فیکٹ چیک: گمراہ کن

(آپ DFRAC# کو ٹویٹر، فیسبک اور یوٹیوب پر فالو کر سکتے ہیں۔)

Tagged: