سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص سیلاب کے سامنے قرآن پاک اٹھائے کھڑا ہے اور تبھی سیلاب کا پانی رک جاتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کشمیر کا ہے۔
وہیں ایک X یوزر "TheMuslim786” نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "اللہ اکبر۔ کشمیر میں ایک مقامی شہری نے سیلاب کو روکنے کے لیے قرآن پاک کا استعمال کیا اور عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ سیلاب کا پانی تھم گیا۔”

فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ کے لیے اسے کی-فریمز میں بدلا اور ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ ویڈیو "KK TV Network” نامی ایک پاکستانی یوٹیوب چینل پر ملا، جسے 15 اگست کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ "خدا جانے یہ ویڈیو پاکستان کے کس علاقے کا ہے۔”
اس کے علاوہ ہمیں یہی ویڈیو "Kashmir 24 TV” کے فیس بک پیج پر بھی ملا۔ وہاں ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا تھا: "گلگت میں ایک خوفناک سیلاب ایک گاؤں کی طرف بڑھ گیا۔”
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کشمیر کا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کے علاقے گلگت کا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

