دعویٰ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اتراکھنڈ کے چمولی میں ایک نابالغ لڑکی سے چھیڑچھاڑ کے ملزم کو پکڑا گیا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملزم مسلم ہے۔

فیکٹ چیک:
جانچ کرنے پر ہمنے پایا کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا: "افواہوں سے بچیں، سچائی جانیں۔” پولیس کے مطابق، 08 اگست کو چمولی کے کرن پریاگ تھانہ علاقے میں نابالغ سے جڑے ایک کیس میں 21 سالہ ملزم "ارجن” کے خلاف بی این ایس اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اُسی دن گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا۔
نتیجہ:
فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔ اتراکھنڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزم مسلم نہیں ہے۔

