آسام کی جورہاٹ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی ایک تصویر پاکستانی فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم منیر گورو گوگوئی کو میڈل پہنا رہے ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا: "جنرل عاصم منیر نے گورو گوگوئی کو اعزاز سے نوازا! سرحدوں کو مٹانا — ایک وقت میں ایک تمغہ! جب آپ کی وفاداری پارلیمنٹ میں دی گئی آپ کی تقاریر سے بھی زیادہ واضح ہو جائے…”

سدرشن نیوز کے صحافی کمار ساگر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "گورو گوگوئی کی اتنی مقبولیت پاکستان کے اندر کیوں ہے..؟”

فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل تصویر کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اصلی نہیں ہے، بلکہ اسے AI کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔ ہماری ٹیم نے AI- ڈیٹیکٹر ٹول Hive Moderation پر اس تصویر کو چیک کیا۔ جانچ کے نتائج سے پتہ چلا کہ اس تصویر کے AI سے تیار ہونے کے امکانات 99.1 فیصد ہیں۔

نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ صاف ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو پاکستانی فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے میڈل دینے والی تصویر AI سے بنائی گئی ہے۔ لہٰذا، سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

