فیکٹ چیک: مصر کے صدر السیسی نے اسرائیل کے خلاف جنگ کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا، فیک دعویٰ وائرل۔

فیکٹ چیک: مصر کے صدر السیسی نے اسرائیل کے خلاف جنگ کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا، فیک دعویٰ وائرل۔

Fact Check Featured Misleading-ur

غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بند نہیں کی تو مصر اسرائیل کے خلاف مکمل جنگ شروع کر دے گا۔

SilencedSirs نامی ایک یوزر نے ایک پوسٹ میں لکھا: "بریکنگ: مصر کے صدر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہیں روکی تو وہ اس کے ساتھ مکمل پیمانے پر جنگ شروع کر دیں گے۔” (اردو ترجمہ)

Link

صدر السیسی کے اس بیان کو Daily Iran News اور ХАРКІВ_РУЛІТ نامی یوزرس نے بھی شیئر کیا ہے۔

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے اس وائرل دعوے کی جانچ کے لیے گوگل پر کچھ کی الفاظ کو سرچ کیے۔ تاہم ہمیں انگریزی، ہندی یا عربی زبان میں کسی بھی معتبر میڈیا ادارے کی جانب سے حالیہ دنوں میں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی جس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع کرنے کا بیان دیا گیا ہو۔

ہماری ٹیم نے صدر السیسی کے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل کا بھی جائزہ لیا، لیکن وہاں بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔

Link

تحقیق کے دوران ہمیں مصر کے صدر کے ترجمان کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان ملا۔ یہ بیان چینی وزیرِاعظم کے ساتھ السیسی کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ اس بیان میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اور جامع حل پر زور دیا گیا۔

Link

نتیجہ:

DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے حوالے سے جو بیان شیئر کیا جا رہا ہے وہ فیک ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا۔ اس لیے سوشل میڈیا پر کیا گیا یہ دعویٰ فیک ہے۔