فیکٹ چیک: 2019 میں فرانس میں ہوئے G-7 میٹنگ کی تصویر کو کینیڈا G-7 کا بتاکر گمراہ کن دعویٰ وائرل

فیکٹ چیک: 2019 میں فرانس میں ہوئے G-7 میٹنگ کی تصویر کو کینیڈا G-7 کا بتاکر گمراہ کن دعویٰ وائرل

Fact Check Featured

وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈا کے کنینسکس میں منعقدہ G-7 کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سربراہی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم مودی نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر عالمی رہنماؤں کی ایک گروپ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں وزیر اعظم مودی کو پچھلی قطار میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے یوزرس وزیر اعظم مودی پر طنز کر رہے ہیں۔

‘تاج انڈیا’ نامی یوزر نے اس تصویر کے ساتھ لکھا: ‘ViswaGuru ?? A task for BHAKTOs, Find M*DI in this photo frame’

Link

‘دیپک سنگھ’ نامی یوزر نے لکھا: "ڈنکا بج رہا ہے… ڈھونڈو تو جانے”

Link

اس کے علاوہ بھی کئی یوزرس نے یہ تصویر شیئر کی ہے، جسے یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیکٹ چیک:

DFRAC کی ٹیم نے وائرل تصویر کی جانچ کے لیے گوگل لینز کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر CNN نیوز کی ویب سائٹ پر 26 اگست 2019 کو پوسٹ کی گئی ملی، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے رہنما فرانس میں ملاقات کر رہے ہیں، جہاں ایمیزون کے کچھ حصوں میں لگی آگ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Link

وہیں گلوبل نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ G-7 رہنماؤں نے ایمیزون میں لگی شدید آگ سے نمٹنے کے لیے برازیل کو مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے قلیل مدتی امداد فراہم کی جائے گی۔

Link

نتیجہ:

DFRAC کی فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر 2019 میں فرانس میں ہوئے G-7 کانفرنس کی تصویر کو کینیڈا میں ہونے والی حالیہ G-7 کانفرنس کی تصویر بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ لہٰذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔