جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی پاکستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس سرگرم ہو گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس روزانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھرپور طریقے سے گمراہ کن خبر شیئر کر رہے ہیں۔ انہی میں ایک اکاؤنٹ "ساؤتھ ایشیا انڈیکس” (South Asia Index) ہے، جو مسلسل گمراہ کن خبر پھیلا رہا ہے۔ اس ہینڈل کے بارے میں DFRAC کی ٹیم نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے، جسے یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہاں ہم اس اکاؤنٹ کی جانب سے حال ہی میں پھیلائی گئی گمراہ کن معلومات کا فیکٹ چیک فراہم کر رہے ہیں۔
فیک/گمراہ کن خبر – 1
South Asia Index ایران کے ذریعے پاکستان کو پیغام بھیجا ہے، جس کے بعد ایرانی صدر "مسعود پزشکیان” نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے گفتگو کے بعد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کی۔ اس ٹویٹ کو اب تک 4500 لائکس اور 1000 سے زیادہ ری پوسٹ مل چکے ہیں۔

فیکٹ چیک
DFRAC کی ٹیم نے اس وائرل دعوے کی تصدیق کے لیے گوگل پر کچھ کی ورڈزسرچ کیے۔ ہمیں کسی بھی معتبر میڈیا ادارے سے یہ اطلاع نہیں ملی کہ بھارت نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ذریعے پاکستان کو کوئی پیغام بھیجا ہو۔ میڈیا رپورٹس میں صرف یہ ذکر آیا ہے کہ ایرانی صدر پزشکیان نے خود وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک ٹویٹ میں بتایا: "ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے دہشت گردانہ حملوں کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام افراد کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔”

رندھیر جیسوال کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے: "وزیر اعظم نے بھارتی عوام کے غصے اور درد کو شیئر کیا اور دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کے اپنے عزم کو بھی اجاگر کیا۔”
نتیجہ
رندھیر جیسوال کے بیان میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ بھارت نے ایران کے ذریعے پاکستان کو کوئی پیغام بھیجا ہے۔ لہٰذا، یہ دعویٰ مکمل طور پر فیک ہے۔
فیک/گمراہ کن خبار – 2
ساؤتھ ایشیا انڈیکس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے غلطی سے مدھیہ پردیش کے ضلع شیورپوری میں ایک شہری علاقے پر بمباری کر دی۔ اس نے لکھا: "ابھی ابھی:— بھارتی فضائیہ نے بھارت کے مدھیہ پردیش کے شیورپوری ضلع میں ایک شہری علاقے پر ‘غلطی سے’ بمباری کر دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہونے سے بھارتی فضائیہ ہائی الرٹ پر ہے۔”

فیکٹ چیک
DFRAC کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کے لیے گوگل پر کچھ کی ورڈز سرچ کیے۔ ہمیں اس واقعے کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس ملیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شیورپوری کی ٹھاکر بابا کالونی میں ایک مکان پر لڑاکا طیارے سے ایک بھاری شے گرنے کے سبب مکان کو نقصان پہنچا۔

بھارتی فضائیہ کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے اس واقعے پر معذرت کی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: "بھارتی فضائیہ شیورپوری کے قریب ایک طیارے سے ایک غیر دھماکہ خیز فضائی سامان کے غیر ارادی طور پر گرنے کے نتیجے میں زمین پر املاک کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، اور اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔”

نتیجہ
بھارتی فضائیہ کے مطابق یہ ایک غیر دھماکہ خیز شے تھی جو مکان پر گری تھی۔ اس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ South Asia Index کا بمباری کا دعویٰ مکمل طور پر فیک اور گمراہ کن ہے۔