
فیکٹ چیک: اسپین میں تہوار کی ویڈیو کو غزہ کی حمایت میں مظاہرے کا بتا کر وائرل
سوشل سائٹ X پر یوزر رضوان خان نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"غزہ کی حمایت میں اسپین کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب، افسوس ہے عرب اور مسلم حکومتوں اور ان کی خاموشی پر۔ #FreePalestine”

Source: X
اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی ویڈیو کو ایسے ہی دعووں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Source: X

Source: X
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کی جانچ کے لیے DFRAC نے InVID ٹول کی مدد سے ویڈیو کو کی فریمز میں تبدیل کیا اور پھر مختلف فریمز کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں YouTube پر ایسا ہی ایک ویڈیو ملا، جس کا کیپشن تھا: "Bajada de Celedón en Vitoria Gasteiz 2024”

Source: YouTube
مزید تحقیق میں ہم نے "Bajada de Celedón en Vitoria Gasteiz 2024” سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں، جن سے پتا چلا کہ "باجادا دے سیلےدون” (Bajada de Celedón) ایک تہوار ہے جو اسپین کے شہر ویتوریا-گاستیز (Vitoria-Gasteiz) میں ہر سال 4 اگست کو منایا جاتا ہے۔ یہ "لا بلانکا” (La Blanca) نامی تہوار کے آغاز کی علامت ہے، جس میں ہزاروں لوگ حصہ لیتے ہیں۔

Source: gasteizhoy
نتیجہ
DFRAC کی فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہ ویڈیو غزہ کی حمایت میں مظاہرے کا نہیں، بلکہ اسپین کے Bajada de Celedón en Vitoria Gasteiz تہوار کا ہے۔