
Kumbh mela
لوتن رام نشاد نامی ایک یوزر نے اس ویڈیو کو شیئر کر لکھا، ’’کمبھ اسنان کی سردی اور دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے باباؤں کا سبزی اور مشروب نوشی ، یہی باباوں کی نجات کا راستہ ہے۔‘‘ اس یوزر نے اپنی پوسٹ میں مہاکمبھ پریاگ راج، مہاکمب 2025، مہاکمب امرت اسنان وغیرہ جیسے ہیش ٹیگ بھی لگائے۔

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریوَرْس امیج سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ستمبر 2024 سے موجود ہے، جبکہ کمبھ میلہ 13 جنوری سے شروع ہوا ہے۔ کئی یوزرس نے بھوجن سیون کرتے باباؤں کی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ یوگی کمار للت نامی یوزر نے یہ ویڈیو 17 ستمبر 2024 کو شیئر کیا ۔ جبکہ ایک دوسرے یوزر نے یہ ویڈیو 5 نومبر 2024 کو شیئر کیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کمبھ میلے کا نہیں بلکہ پرانا ہے۔


نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ ویڈیو کمبھ میلے کا نہیں ہے بلکہ پرانا ویڈیو ہے۔ کیونکہ یہ ویڈیو ستمبر 2024 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس لئے یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔