بنگلہ دیش میں مسلم بزرگ کا نابالغ ہندو لڑکی سے شادی کرنے کا جھوٹا دعویٰ وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں مسلم بزرگ کا نابالغ ہندو لڑکی سے شادی کرنے کا جھوٹا دعویٰ وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ اور ایک لڑکی دو مختلف کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔ یوزرس ویڈیو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ بنگلہ دیش میں 76 سالہ محمد روجوب علی نے 12 سالہ ہندو لڑکی سے چوتھی شادی کر لی ہے۔

Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو 26 ستمبر 2024 کو ایم بی ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ملی۔ اس چینل پر جانکاری دی گئی ہیں کہ یہاں تفریحی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

Link

اس کے علاوہ ہمیں یہ ویڈیو ایم کے ڈی بی ڈی ٹی وی کے نام سے ایک اور یوٹیوب چینل پر بھی ملی، اس چینل پربھی شارٹ فلمیں اور تفریحی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

Link

ان دونوں چینلز پر تفریح کے لیے شادی سے متعلق بہت سی دیگر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں، جن میں مرکزی کرداروں کی عمروں میں بڑا فرق دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ ایک ویڈیو کے ٹائٹل میں لکھا ہے، ’95 سالہ شخص 20 سال کی لڑکی سے شادی کر رہا ہے

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ وائرل ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور تفریحی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔