سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ گیانواپی کیس کے درخواست گزار ہریہر پانڈے کی تصویر ہے۔ جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے-
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے پڑتال کے لیے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر 30 نومبر 2024 کو ہندی اخبار امر اجالا کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ میں ملی ۔ اس رپورٹ میں یہ تصویر ایڈوکیٹ راجہ آنند جیوتی سنگھ کی بتائی گئی ہے جبکہ اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وارانسی سینٹرل بار کے سابق نائب صدر ایڈوکیٹ راجہ آنند جیوتی سنگھ کا انتقال ہو گیا ہے۔ فوڈ پوائزننگ کے بعد مقبول عالم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔
جبکہ آجتک کی 11 دسمبر 2023 کی ایک رپورٹ میں گیانواپی کیس کے درخواست گزار ہریہر پانڈے کی موت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارانسی کے گیان واپی معاملے میں ہندو فریق کی جانب سے عرضی داخل کرنے والے 77 سالہ ہریہر پانڈے کی بی ایچ یو کے سر سندرلال اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر وارانسی سینٹرل بار کے سابق نائب صدر ایڈوکیٹ راجہ آنند جیوتی سنگھ کی ہے، نہ کہ گیانواپی کیس کے درخواست گزار ہریہر پانڈے کی۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔