آتش بازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ آتش بازی کی یہ ویڈیو سعودی عرب میں دیوالی منانے کی ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے طفیل چترویدی نامی یوزر نے لکھا، ’’جےتو سناتن دھرم: عرب کی سرزمین جہاں تقریباً 1400 سال پہلے اندھیرا آنے سے پہلے تین دیوی لات طاقت کی دیوی، اُجّا،دولت کی دیوی اور منات، علم کی دیوی کے بت تھے اور ان کی پوجا کی جاتی تھی، سعودی عرب میں آج مہالکشمی پوجا اور دیوالی منائی جارہی ہے۔
اوسیان جین نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودی عرب میں بھی رام جی کی آمد کا جشن منایا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کیفریمس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ اس ویڈیو کو ستمبر کے مہینے کے شروع میں بہت سے یوزرس نے شیئر کیا تھا۔ ان یوزر کے مطابق یہ ویڈیو سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر کی گئی آتش بازی کی ہے۔
اعجاز خان نامی یوزر نے یہ ویڈیو 21 ستمبر 2024 کو پوسٹ کی تھی۔
بہت سے یوزرس نے اس ویڈیو کو 22 اور 23 ستمبر 2024 کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔ ان یوزرس نے اس ویڈیو کو سعودی عرب کے قومی دن کا بتایا ہے۔ تاہم ڈی فریک ٹیم ویڈیو کا اصل ماخذ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اصل ماخذ ملتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل آتش بازی کا ویڈیو ستمبر مہینے کا ہے، جسے دیوالی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔