
امبالہ میں نائب سنگھ سینی کے خلاف 2020 کے احتجاج کا ویڈیو حال کا بتاکر وائرل
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اشوک دانودا نامی یوزر نے لکھا، “ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سینی کی زبردست مخالفت۔

فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو ریورس امیج سرچ کیا ۔ ہم نے پایا یہ ویڈیو ایک فیس بک یوزر نے 14 اکتوبر 2020 کو پوسٹ کیا تھا۔ جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ نارائن گڑھ، امبالا میں کسانوں نے ایم پی رتن لال کٹاریہ اور ایم پی نائب سینی کی سخت مخالفت کی۔ دراصل یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب بی جے پی لیڈران نے کسان بل کی حمایت میں امبالا میں ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔ تب کسانوں نے ریلی کی سخت مخالفت کی تھی۔

اسکے علاوہ دینک جاگرن اور دینک بھاسکر نے 14 اکتوبر 2020 کو بی جے پی کے کسان بل کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حوالے سے رپورٹیں شائع کی تھیں۔ دینک جاگرن کی رپورٹ کے مطابق، “بھارتیہ کسان یونین نے نارائن گڑھ میں کسان قوانین کی حمایت میں مرکزی وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ، کروکشیتر کے ایم پی نایاب سینی اور بی جے پی لیڈر راجبیر براڑا کی ٹریکٹر ریلی کی سخت مخالفت کی۔ کسانوں نے اس ریلی میں شریک ٹریکٹر کو نیشنل ہائی وے 72 پر تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک روک کر ہنگامہ کیا۔ اس دوران، پولیس کو کسانوں کو سنبھالنے کے لیے کافی مشقت بھی کرنی پڑی۔

نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ کسانوں کا نائب سینی کے خلاف احتجاج کرنے کا وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 14 اکتوبر 2020 کا ہے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔