اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں اکھلیش گیٹ کودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ نواب سنگھ ریپ کیس کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر اکھلیش یادو میڈیا سے بچتے ہوئے گیٹ کود کر بھاگ رہے ہیں۔
ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ویڈیو دیکھیں، اکھلیش یادو کے قریبی ایس پی لیڈر نواب سنگھ یادو پر ریپ کا الزام تھا، آج ڈی این اے سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ لیکن میڈیا سے ڈر کر ایس پی سربراہ گیٹ پر چڑھ کر بھاگ گئے۔ میڈیا سے تو بچ کر بھاگ گئے ہو عوام سے کب تک بھاگو گے؟
اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی ویڈیوز شیئر کر ایسے ہی دعوے کیے، جنہیں یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔
فیکٹ چیک
ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی پڑتال کے لیے متعلقہ کیورڈ سرچ کیے۔ ہمیں اس ویڈیو سے متعلق کئی میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں لائیو ہندوستان، جنستا اور اے بی پی لائیو کی رپورٹس شامل ہیں۔
اے بی پی لائیو کی 11 اکتوبر 2023 کو شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش کے موقع پر 11 اکتوبر کو لکھنؤ میں جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سینٹر میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو پارٹی کارکنوں کے ساتھ جے پی کی مورتی کو ہار پہنانے کے لیے جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل کنونشن سینٹر پہنچے، لیکن اس سے پہلے ایل ڈی اے نے جے پی این آئی سی کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔ لاک ہونے کی وجہ سے اکھلیش یادو جے پی این آئی سی کے گیٹ سے کود گئے۔ اندر جاکر اکھلیش نے جے پی کی مورتی پر پھول چڑھائے۔
اس کے علاوہ 11 اکتوبر 2023 کو شائع جنستا کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش کے موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو 11 اکتوبر کو ان کے مجسمے پر پھول چڑھانے جانا تھا، لیکن اکھلیش کو لکھنؤ میں جے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سینٹر جانے نہیں دیا گیا ۔ جس کی وجہ سے ناراض ایس پی کارکن ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ بعد میں اکھلیش گیٹ کود کر اندر داخل ہوئے اور جے پی کے مجسمے کو ہار پہنائے، دراصل ایل ڈی اے نے ایک دن پہلے گیٹ کو تالا لگا دیا تھا۔
جبکہ لائیو ہندوستان کی رپورٹ میں بھی یہی فیکٹ دہرائے گئے ہیں۔
نتیجہ
ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ اکھلیش یادو کا یہ ویڈیو 11 اکتوبر 2023 کا ہے، جب جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش کے موقع پر اکھلیش نے جے پی این آئی سی کا گیٹ پھاند کر جے پی کی مورتی پر پھول چڑھائے تھے۔ لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔