نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا وائرل ویڈیو مظفر نگر کا نہیں ہے۔

فیکٹ چیک: نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا وائرل ویڈیو مظفر نگر کا نہیں ہے۔

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمرے میں کام کرنے والے نوجوان کو ایک شخص نے کئی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو اتر پردیش کے مظفر نگر کا بتا رہے ہیں۔

‘سوتنترپترکار’ نامی  ایک یوزر نے لکھا، "فلمی انداز میں کیے گئے قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور اس ویڈیو کو مظفر نگر ضلع کا بتایا جا رہا ہے ۔”

                                                              Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل ویڈیو کی سچّائی جاننے کے لیے مظفر نگر پولیس کے ایکس ہینڈل کو دیکھا۔ مظفر نگر پولیس نے بتایا ہے کہ وائرل ویڈیو مظفر نگر ضلع کا نہیں ہے۔

                                                     Link

مظفر نگر پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر مظفرنگر کے تھانہ نئی منڈی کا بتاکر وائرل کیا جا رہا ہے- یہ ویڈیو مظفر نگر سے متعلق نہیں ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ گمراہ کن ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کے خلاف نئی منڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے اور وائرل ویڈیو مظفرنگر کا نہیں ہے