لبنان پر اسرائیلی حملے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیکٹ چیک: لبنان پر اسرائیلی حملے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Fact Check Featured Misleading-ur

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پر دھویں کا ایک بلند غبار اٹھ رہا ہے۔ یوزرس اس تصویر کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ اسرائیل نے لبنان پر 35 راکٹ فائرکر حملہ کیا ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، “اسرائیل نے 35 راکٹ فائر کیے، سرحد پر فوجیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم لبنان کو ‘پاشان یگ’ میں پہنچا دیں گے، حزب اللہ کے مرکزی دہشت گرد ٹھکانے کو اڑا دیا گیا ہے، اسلحے کی کوئی فکر نہ کریں، اس کے لیے ہم بیٹھیں ہیں، اڈانی جی کی فیکٹری میں پیداوار بڑھوا دی جائے گی، بس ان اسلامی دہشت گردوں کو سبق سکھاتے رہیں۔ لبنان پر اب تک 64 فضائی حملے کیے جا چکے ہیں، اب براہ راست فوجی جنگ کی تیاری ہے، غزہ کی پٹی اور رفح کے بعد  اب لبنان کو بھی زمیں دوز کیا جائے گا۔

                                                 Link

فیکٹ چیک

ڈی فریک ٹیم نے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہم نےپایا کہ یہ تصویر نومبر 2023 کی ہے۔ 6 نومبر 2023 کو ‘ہندوستان ٹائمز’ کی ایک رپورٹ میں یہ تصویر شائع ہوئی اور اس میں بتایا گیا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد پر واقع لبنانی گاؤں ایتا الشعب کے باہری علاقہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سیاہ دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔ .

                                                                         Link

ساتھ ہی، 4 نومبر 2023 کی ‘دی نیو انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ میں، بھی یہ تصویر شائع کی گئی ہے اور اسے لبنانی گاؤں ایتا الشعب کا بتایا گیا ہے۔

      Link

نتیجہ

ڈی فریک کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ نومبر 2023 کی پرانی تصویر سوشل میڈیا یوزر‎س نے شیئر کر گمراہ کن دعویٰ کیا ہے۔