Home / Misleading-ur / کیا کانگریس نے بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار کو ختم کرنے کا کیا ہے وعدہ؟ جانیں انتخابی منشور سے متعلق کئی دعوے کا سچ 

کیا کانگریس نے بھارت کے نیوکلیئر ہتھیار کو ختم کرنے کا کیا ہے وعدہ؟ جانیں انتخابی منشور سے متعلق کئی دعوے کا سچ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور سے متعلق کئی دعوے کیے گئے ہیں۔ 

ویڈیو میں ایک شخص بیان کر رہا ہے کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ- آرٹیکل 370 کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا، سی اے اے ختم کر دیا جائے گا، اینٹی کنورژن لاء، نیوز ایجوکیشن پالیسی، NSA، سزائے موت ہٹا دی جائے گی، انڈیا کو کواڈ گروپ (بھارت، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان) سے علاحدہ کر دیا جائے گا، تاکہ کبھی کوئی جنگ ہو تو چین-پاکستان نیوکلیئر ہتھیار کے زور پر بھارت پر قبضہ کر لیں، انڈیا ہار جائے…

فیکٹ چیک: 

ویڈیو میں کیے گئے متذکرہ بالا دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کو دیکھا، جو آن لائن اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

DFRAC ٹیم نے پایا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں 370 پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے، بلکہ وفاقیت اور مرکز-ریاست تعلقات کے حوالے سے صفحہ نمبر 36 پر کہا گیا ہےکہ- ہم جموں و کشمیر کو علیٰ الفور ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ ہم لداخ کے قبائلی علاقوں کو شامل کرنے کے لیے آئین کے چھٹے شیڈول میں ترمیم کریں گے۔

Manifesto

نیو ایجوکیشن پالیسی سے متعلق کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ-بی جے پی/این ڈی اے حکومت کی جانب سے اعلان، نیو ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) کی ماہرین تعلیم اور مختلف ریاستوں نے مخالفت کی ہے۔ تعلیم ایک ہم آہنگ موضوع ہے اور تعلیمی پالیسی بنانے کے لیے ریاستوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ اس لیے کانگریس، ریاستی حکومتوں سے رائے مشورے سے این ای پی پر پھر سے غور و خوض کرے گی اور اس میں ترمیم کرے گی۔

Manifesto

ہماری ٹیم نے پایا کہ NSA کو ہٹانے کی بات نہیں کی گئی ہے بلکہ انتخابی منشور میں کہا گیا ہے- نیشنل سکیورٹی کاؤنسل (NSC) اور قومی سلامتی کے مشیر (NSA) کا دفتر پارلیمنٹ کی ایک منتخب کمیٹی کی نگرانی میں لایا جائے گا۔

Manifesto

انڈیا کو کواڈ گروپ سے الگ کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس نے لکھا ہے،’کانگریس بھارت کی خارجہ پالیسی میں تسلسل کی توثیق کرتی ہے اور اسے قائم رکھے گی۔ تحریک آزادی نے کانگریس کے نقطۂ نظر کو گہرائی و گیرائی عطا کی ہے اور جواہر لعل نہرو جیسے دور بیں رہنماؤں کے علم کے ذریعے اسے فروغ دیا گیا تھا‘۔

Manifesto

DFRAC ٹیم نے پایا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں اینٹی کنرژن لاء اور بھارت سے نیوکلیئر ہتھیار کو بھی ختم کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

نتیجہ: 

زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں کانگریس کی جانب سے جاری انتخابی منشور سے متعلق کیے گئے زیادہ تر دعوے گمراہ کُن ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: