سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر سے بی جے پی کا رہنما بننےو الے منیش کشیپ کی جانب سے ویمل پان مسالے کے اشتہار کے خلاف بنائے گئے ایک ویڈیو کو پلے کیا گیا ہے، جسے بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ نورا فتحی و دیگر آرٹسٹ دیکھ رہے ہیں۔ آگے اس ویڈیو میں اکشے کمار اور کیٹرینا کیف بھی نظر آتے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے والے یوزرس لکھ رہے ہیں،’زہر کا اشتہار کرکے پیسہ کمانے والے فلمی لوگوں کو دعوت دے کر اسی طرح خوب بے عزت کرنا چاہیے اور جن لوگوں کے عزت پر بنی ہوئی ہے، ہنسنا ان کی مجبوری ہے!‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے بعض کی-ورڈ کی مدد سے Google سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر کپل شرما شو کا ایک ویڈیو ملا، جس میں بالی وڈ ایکٹر اجے دیوگن کے ساتھ نورا فتحی و دیگر آرٹسٹ نظر آ رہے ہیں۔
اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کامیڈی شو کے دوران ویمل گٹکھا کے اشتہار پر مبنی، منیش کشیپ کے ویڈیو کو پلے نہیں کیا گیا ہے۔
dfrac
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کےفیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو ایڈٹ کرکے بنایا گیا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ ویمل گٹکھا کا اشتہار کرنے کے سبب اجے دیوگن کو کپل شرما شو میں بے عزت کیا گیا، گمراہ کُن ہے۔