سوشل میڈیا پر کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط کے ساتھ، ایک پریس ریلیز شیئر کی جا رہی ہے، جس کے مطابق کانگریس نے ورون گاندھی کو امیٹھی لوک سبھا حلقے سے امیدوار بنایا ہے۔
Source: Press Release’s Image on X
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے متذکرہ بالا پریس ریلیز اور دعوے سے متعلق جانچ-پڑتال کے لیے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے ایکس ہینڈل‘ کو چیک کیا۔ ہمیں ورون گادنھی کو امیٹھی سے کانگریس کا امیدوار بنائے جانے سے متعلق کوئی پریس ریلیز نہیں ملی۔ البتہ، ہماری ٹیم نے پایا کہ امیٹھی سے گاندھی فیملی کے قریبی کشوری لال شرما کو مرکزی انتخابی کمیٹی نے امیدوار بنایا ہے۔
البتہ، ہماری ٹیم نے پایا کہ امیٹھی سے گاندھی فیملی کے قریبی کشوری لال شرما کو مرکزی انتخابی کمیٹی نے امیدوار بنایا ہے۔
مزید بر آں ہماری ٹیم کو متعدد میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی نے رائے بریلی سے راہل گاندھی کو امیدوار بنایا ہے جبکہ امیٹھی سے کشوری لال شرما، کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
Source: Mint, India Today, TOI and NDTV
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ورون گاندھی کو امیٹھی سے کانگریس کا امیدوار بنائے جانے کے دعوے کے ساتھ وائرل پریس ریلیز جعلی/Fake ہے۔