سوشل میڈیا پر ایک پریشان کُن ویڈیو شئیر کیا جا رہا ہے۔ دیپک شرما (@SonOfBharat7) نے ویڈیو کو کیپشن دیا ہے کہ- ’کرناٹک کے (شہر) بیلّاری میں کلیان جویلرس کے شو روم میں بلاسٹ، کئی زخمی، کچھ کی حالت سنگین، سوتے رہو ہندوؤں…اگلا نمبر تمھارا..‘
متعدد دیگر یوزرس نے ساتھ ہی بھی لکھا ہے کہ- کانگریس کی گارنٹی، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کی یہی سچائی ہے۔ بعض نے تو اسے کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد دوسرا آئی ای ڈی بلاسٹ قرار دیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے Google پر وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مختلف میڈیا رپورٹس ملیں۔
ETVBharat کی شائع کردہ نیوز کے مطابق بیلّاری شہر کے ٹیرو اسٹریٹ پر کلیان جویلرس میں جمعرات کی شام اے سی میں بلاسٹ ہو گیا، جس کے سبب چار افراد سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کی حالت نازک ہے۔
شو روم کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔ زخمیو کو وِمس اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
publictv سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی اس حادثے کو کور کیا ہے۔
publictv, vijayavan & vistaranews
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کےفیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کرناٹک کے شہر بیلّاری میں واقع کلیان جویلرس کے شو روم میں شارٹ سرکٹ کے سبب اے سی بلاسٹ ہو گیا تھا، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے اسے آئی ای ڈی بلاسٹ یا صرف بلاسٹ بتانا اور خوفزدہ کرنا، گمراہ کُن اور Misinformation ہے۔