سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس پر ہندی میں ٹیکسٹ لکھا ہے،’جاگو ہندوؤں جاگو! یہ کیرالا کے (ضلع) وائناڈ میں سیتا رام مندر ہے، جس میں چکن شاپ ہے۔ اس چنک شاپ کا افتتاح راہل گاندھی نے کیا ہے۔ سوچو! کانگریس پورے ملک میں آ جائے تو ہمارے سبھی مندروں کا کیا حال کرے گی؟ دیکھو! کانگریس کو مسلم ووٹ اسی لیے دیتا ہے‘۔
اس ویڈیو کو سوامی رامسرناچاریہ پانڈے، میلکوٹے پیٹھادھیشور سمیت دیگر یوزرس نے پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے،’کیرالا کے (ضلع) وائناڈ میں راہل گاندھی اور پرینکا واڈرائن نے چار سال پہلے ہندوؤں کے بڑے مندر شری سیتا رام مندر پر مسلمانوں کا قبضہ رجسٹرڈ کروا دیا تھا۔ اب تو کانگریسی برہمن، چھتریہ بہت خوش ہو چکے ہوں گے۔ سب لوگ، بی جے پی کو ہی ووٹ دیں‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے تناظر میں متعلقہ بعض کی-ورڈ Google پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں متعدد میڈیا رپورٹس ملیں۔
18 دسمبر 2023 کو ریپبلک کی شائع کردہ نیوز کے مطابق احمد پور سیال، پاکستان میں واقع ایک صدی قبل بنے، تاریخی سیتا رام مندر کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے، اسے چکن شاپ میں بدل دیا گیا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ واقعہ اقلیتی ہندوؤں کے مذہبی جذبات پر واضح حملہ اور مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مندر میں یہ اشیاء (گوشت) ممنوع ہیں۔
asianetnews.com & punjabkesari.in
مائی نیشن نامی ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ اس مندر کو دکھایا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو بھارت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے۔ اس لیے @SwamiRamsarnac4 و دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ کہ کیرالا کے ضلع وائناڈ میں سیتا رام مندر پر راہل-پرینکا نے مسلمانوں کا قبضہ کروا دیا تھا، گمراہ کُن اور FakeNews ہے۔
dfrac