کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا رُکن اور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں عمران پرتاپ گڑھی یہ اشعار پڑھتے نظر آ رہے ہیں؛
نہ بزدل کی طرح تم زندگی سے ہار کر مرنا
ارے ایمان والوں! ظلم کو للکار کر مرنا
کبھی جب بھیڑیوں کا جھنڈ تم کو گھیر ہی لے تو
اگر مرنا پڑے تو چار-چھ کو مار کر مرنا
ہفت روزہ پنچجنیہ نے الیکشن کمیشن کے ہینڈل ’@ECISVEEP‘ کو مینشن کرکے سوال پوچھا کہ اسٹیج سے کھلم کھلا یہ کہنا کہ ’مسلمانوں، مرنے سے پہلے 5 کافروں کو مار کر مارنا‘– کیا یہ بیان نفرت کے زمر میں نہیں آتا؟
ایک دیگر ایکس یوزر نے @Uppolice سے اس معاملے میں واجب کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت جاننے کے لیے اس کے بعض کی-فریم کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ وائرل ویڈیو کلپ والا حصہ 5 اگست 2019 کو کیپشن ’عمران پرتاپ گڑھی ناندیڑ فل مشاعرہ‘ کے ساتھ یوٹیوب چینل ’‘Imran Pratapgarhi Official‘ پر اپلوڈ ویڈیو سے لیا گیا ہے۔
لگے ہاتھ، ہماری DFRAC ٹیم کو وائرل ویڈیو 15 ستمبر 2019 کے ایک فیس بُک پوسٹ میں بھی ملا۔
اب یہ حقیقت عیاں ہو چکی کہ وائرل ویڈیو، حالیہ لوک سبھا انتخابات سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک، چار سال پرانا ویڈیو ہے۔
نیز، عمران پرتاپ گڑھی نے ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) پر مرکوز اشعار پڑھے ہیں۔ انہوں نے اس میں ’مسلم‘ اور ’کافر‘ جیسے الفاظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔
dfrac
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کلپ چار سال پہلے ناندیڑ میں ہوئے مشاعرے کا ہے، جسے فی الحال لوک سبھا الیکشن سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس لیے @epanchjanya و دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔