سوشل میڈیا پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا ایک ویڈیو، اس دعوے کے تحت وائرل ہو رہا ہے کہ راہل گاندھی نے کہا،’ہم ملک کا X-Ray کر دیں گے! دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اقلیتوں کو پتہ چل جائے گا کہ اس ملک میں ان کی حصہ داری کتنی ہے۔ اس کے بعد ہم فائینینشیل اور انسٹی ٹیوشنل سروے کریں گے۔ یہ پتہ لگائیں گے کہ ہندوستان کا دھن کس کے ہاتھوں میں ہے۔ اس تاریخی قدم کے بعد انقلابی کام شروع کریں گے‘۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہفت روزہ (ویکلی) میگزین Panchjanya نے لکھا،’ہم ملک کا X-Ray کر دیں گے! دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اقلیتوں کو پتہ چل جائے گا کہ اس ملک میں ان کی حصہ داری کتنی ہے۔ اس کے بعد ہم فائینینشیل اور انسٹی ٹیوشنل سروے کریں گے۔ یہ پتہ لگائیں گے کہ ہندوستان کا پیسہ (مال و دولت) کس کے ہاتھوں میں ہے۔ اس تاریخی قدم کے بعد، انقلابی کام شروع کریں گے: راہل گاندھی‘۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے پایا کہ ویڈیو ایڈٹ کرکے راہل گاندھی کا آدھا-ادھورا بیان شیئر کیا گیا ہے۔ راہل اپنے بیان میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس اور اقلیتوں کا ذکر کرتے ہیں۔ راہل کا یہ بیان 6 اپریل کو حیدرآباد میں کانگریس کے مینوفیسٹو (انتخابی منشور) لانچ ریلی کا ہے۔
اس ویڈیو کے راہل گاندھی کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر 6 اپریل 2024 کو لائیو کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں راہل کے بیان کو 31:55 منٹ سے 33:10 منٹ کے دورانیے میں سنا جا سکتا ہے۔
راہل گاندھی اپنے بیان میں کہتے ہیں- ’ملک کا ایکس-رے کر دیں گے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ پسماندہ طبقات کو، دلتوں کو، قبائلیوں کو، غریب جنرل کاسٹ کے لوگوں کو اور مائینارٹیز (اقلیتوں) کو پتہ لگ جائے گا کہ اس ملک میں ان کی حصہ داری کتنی ہے۔ اس کے بعد ہم فائینینشیل اور انسٹی ٹیوشنل سروے کریں گے۔ یہ پتہ لگائیں گے کہ ہندوستان کا پیسہ (مال و دولت) کس کے ہاتھوں میں ہے۔ اس تاریخی قدم کے بعد انقلابی کام شروع کریں گے‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کا ایڈیٹیڈ بیان شیئر کیا گیا ہے۔اوریجینل ویڈیو میں راہل گاندھی او بی سی، ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس اور اقلیتوں کا ذکر کرتے ہیں، جسے ایڈٹ کرکے ہٹا دیا گیا ہے اور صرف اقلیتوں والا حصہ ہی رکھا گیا ہے، اس لیے یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔