سوشل میڈیا پرForbes میگزین کے 15 اپریل 2024 کے کور پیج کو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ- دنیا کے طاقتور ترین شخص، آیت اللہ سید علی خامنہ ای۔
ایکس پر @Sprinterfactory سمیت کئی یوزرس نے اسے شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای سے متعلق شیئر کیے جا رہے Forbes میگزین کے کور پیج کی جانچ-پڑتال کی اور ایکس پر ایڈوانسڈ سرچ بھی کیا۔ ہمیں اپریل 2024 میں فوربس کی جانب سے شائع ایسا کوئی کور پیج نہیں ملا۔
forbes.com/lists & powerful-people
البتہ، اس دوران ہماری ٹیم نے پایا کہ سنہ 2018 میں فوربس کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست میں خامنہ ای کو 17ویں رینک دی گئی تھی۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلٰی خامنہ ای کی تصویر فوربس میگزین کے کور پیج پر ایڈٹ کرکے لگائی گئی ہے کیونکہ فوربس کی جانب سے ’The World’s Most Powerful People 2024‘ کی فہرست ابھی جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس لیے، سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن/Fake ہے۔