سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک بڑا اژدہام نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خلاف پنجاب کے امرتسر کے جلیاں والا باغ میں شدید احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا۔
ek_bhimsainik_07 نامی ایک انسٹاگرام یوزر نے ویڈیو شیئر کرکے کیپشن لکھا،’پنجاب کے جلیاں والا باغ میں ای وی ایم کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے‘۔
’پنجاب کے ضلع امرتسر میں واقع تاریخی جلیاں والا باغ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے‘۔
وہیں، کئی ایکس یوزرس نے بھی اس دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل ویڈیو کے کی-فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو یوٹیوب شارٹس پر 2 فروری 2024 کو اپلوڈ ایک ویڈیو ملا، جو وائرل ویڈیو سے میچ کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں مزید تفتیش و تفحیص کرنے پر ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو جنوری 2024 میں ہماچل پردیش میں منعقدہ گواس شانت مہایگیہ کا ہے۔ گاؤں میں 38 سال بعد مہا یگیہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تین دنوں تک چلنے والا یہ یگیہ بھگوان گُڈارو مہاراج کے لیے کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں ہزاروں افراد پوجا-ارچنا کرنے پہنچے تھے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ یہ ویڈیو پنجاب میں ای وی ایم سے متعلق ہوئے احتجاجی مظاہرے کا نہیں ہے، بلکہ جنوری 2024 میں ہماچل پردیش میں منعقدہ مہایگیہ کا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔