ْسوشل میڈیا پلیٹ فارم؛ فیس بُک اور ایکس پر سماجوادی پارٹی کے رہنما شیوپال یادو کا ایک ویڈیو خوب شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں سماجوادی پارٹی کی تنقید کرتے ہوئے شیوپال یادو، اسے ’چور اُچکّوں‘ کی پارٹی کہتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنیہا امبیڈکر نے لکھا،’سماجوادی پارٹی چور اُچکّوں کی پارٹی، شراب مافیاؤں اور زمین قبضہ کرنے والوں کی پارٹی ہو گئی ہے: شیوپال یادو‘۔
آکاش آنند بسپا (BSP) نامی یوزر نے بھی فیس بُک پر شیئر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے، جسے یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے ملاحظہ جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل ویڈیو کو بعض کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو دینک جاگرن کے فیس بُک پیج پر 27 اپریل 2019 کو اپلوڈ ملا۔
اس رپورٹ کے مطابق شیوپال یادو سماجوادی پارٹی سے علاحدہ ہو کر نئی پارٹی، پرگتیشیل سماجوادی پارٹی (لوہیا) بنائی تھی۔ الیکشن کے دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔
عیاں رہے کہ شیوپال یادو نے فیروزآباد سے سنہ 2019 کا لوک سبھا الیکشن بھی اپنی پارٹی کے بینر تلے لڑا تھا۔ بعد میں وہ پھر سے سماجوادی پارٹی میں شامل ہو گئے اور 2022 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے جسونت نگر سے جیت درج کی تھی۔ رواں برس 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر سماجوادی پارٹی نے انھیں بدایوں سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ شیوپال یادو کا پرانا بیان گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے۔ شیوپال یادو نے سماجوادی پارٹی کے خلاف سنہ 2019 میں یہ بیان دیا تھا، تب وہ پرگتیشیل سماجوادی پارٹی (لوہیا) کے قومی صدر تھے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔