سوشل میڈیا پر الپیش ٹھاکور کا ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں وہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی حمایت میں نعرہ لگوا رہے ہیں مگر نعرے کے جواب عوام ’مودی مودی‘ کہہ رہے ہیں۔
منوج شریواستو (@ManojSr60583090) نامی ایکس یوزر نے ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا کہ-احمد نگر، گجرات میں الپیش ٹھاکور نے عوام سے ’راہل گاندھی زندہ باد‘ کہنے کو بولا مگر عوام نے ’مودی زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔
X Archive Post Link
فیکٹ چیک:
متذکرہ بالا ویڈیو کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اسے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایسا ہی ویڈیو ’گجرات کانگریس‘ کے یوٹیوب چینل پر 24 اکتوبر 2017 کو اپلوڈ ملا۔
اس ویڈیو میں 33.31 منٹ پر الپیش ٹھاکور کو لوگوں سے راہل گاندھی کی حمایت میں نعرہ لگانے کے لیے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جہاں حاضرین جواباً کہتے ہیں،’راہل گاندھی زندہ باد‘۔
واضح ہو کہ فی الحال الپیش ٹھاکور گاندھی نگر ساؤتھ سے کے رکن اسمبلی ہیں۔
گجرات چھتریہ ٹھاکور سینا اور او بی سی-ایس سی-ایس ٹی ایکتا منچ کے صدر الپیش ٹھاکور 23 اکتوبر 2017 کو کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 2017 گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر رادھن پور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
9 اپریل 2019 کو ٹھاکور نے کانگریس چھوڑی دی تھی اور 18 جولائی 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہو گئے تھے۔
indiatoday, Indiatvnews & ndtv
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو 2017 کا ہے، جسے ایڈٹ کرکے آڈیو بدلا گیا ہے، کیونکہ اس میں الپیش ٹھاکور، عوام سے راہل گاندھی کی حمایت میں نعرہ لگوا رہے ہیں اور لوگ جواب میں ’راہل گاندھی زندہ باد‘ ہی کہہ رہے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔