سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص, بیچ سڑک، چاقو سے ایک خاتون پر حملہ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ امریکہ میں پولیس نے جہادی ریپ کرنے والے کو بھون ڈالا۔ فیصلہ آن اسپوٹ دیکھ کر مجھے اچھا لگا۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نےوائرل ویڈیو کے بعض کی-فریم کو سرچ کیا۔ ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو 2022 کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر ویسٹ بالٹیمور میں ایک پولیس افسر نے مورہیڈ نامی ایک افریقی امریکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اور پوری بندوق خالی کردی۔
ملزم کے والد و دیگر افراد نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ پولیس نے اتنی گولی کیوں چلائی؟ وہ بہت قریب تھا اور بھاگ بھی نہیں رہا تھا۔ لہٰذا پولیس کو اتنی گولی نہیں چلانی چاہیے تھی۔
نتیجہ:
۔DFRAC کے فیکٹ_چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں ہندو مسلم کا کوئی اینگل نہیں ہے، لہٰذا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔