ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریز کاآغاز 25 جنوری سے ہوگا۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر نوجوان کرکٹر سرفراز خان سے متعلق ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے واضح کر دیا ہے کہ-’سرفراز خان کافی وقت سے ٹیسٹ کرکٹ میں رن بنا رہے ہیں۔ ہم انھیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں موقع دیں گے‘۔
Sport 51 نامی فیس بُک پیج کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک گرافیکل امیج میں متذکرہ بالا دعویٰ کیا گیا ہے۔
FB Post Archive Link
Sports 51 کے اس پوسٹ کو اب تک 182 کمینٹ، 224 شیئر اور 26 ہزار سے زائد لائک مل چکے ہیں۔
وہیں، دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی نوجوان کرکٹر سرفراز خان سے متعلق راہل دراوڑ کے حوالے سے یہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کے تناظر میں DFRAC ٹیم نے گوگل پرکچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ ہمیں ایسی کوئی نیوز نہیں ملی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہو کہ راہل دراوڑ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز خان کو سلیکٹ کیے جانے کی بات کی ہے۔
dfrac
حالانکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں کوہلی کی جگہ سرفراز کو نہیں، رجت پاٹیدار کو موقع دیا گیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل دراوڑ نے نوجوان کرکٹر سرفراز خان کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیے جانے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔