سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں کُرتہ پاجامہ پہنے ایک داڑھی ٹوپی والا شخص، بیک گراؤنڈ میوزک ’مجھ کو تو بس رام راجیہ ہی چاہیے‘ پر ڈانس کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’کاغذ ملتے ہیں! رام دُھن پہ ناچ اٹھا ملّا!‘۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے اسے کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں ریورس سرچ کرنے پر ٹیم نے پایا کہ اس ویڈیو کو قبل ازیں بھی کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مختلف نغمات کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا تھا۔
حال ہی میں، 11 جنوری 2024 کو یہی ویڈیو khanLala نامی یوٹیوب چینل پر 11 پشتو گانے کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا تھا۔
Video Archive Link
وہیں الجیریائی ’Ait segwal آيت سڨوال‘ نامی فیس بک یوزر نے مارچ 2023 میں الگ گانے کے ساتھ یہی ویڈیو، پوسٹ کیا تھا۔
Facebook Post Link
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال فی الحال کا نہیں، بلکہ پرانا ہے اور اس میں ایڈٹ کرکے رام راجیہ والا گانا ایڈ کیا گیا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ غلط (Fake) ہے۔