سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذان کی آواز آ رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما کھڑے ہیں۔
بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (@bjym4up) کی سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر رِچا راجپوت (@doctorrichabjp) سمیت دیگر یوزرس نے ویڈیو شیئر کرکے لکھا،’کیوں ہندوؤں…اور بھی کچھ دیکھنا باقی ہے یا کافی رہے گا۔ I. N. D. I الائنس V/S بی جے پی کی ایک شکل دیکھ لو‘۔
X Archive Post Link
X Archive Post Link
X Archive Post Link
X Archive Post Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے کچھ کی-فریم کو ریورس سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو اخبار ہندوستان کی ستمبر 2023 کی ایک نیوز ملی، جس کے مطابق ویڈیو، کانگریس کی قیادت والی INDIA اتحاد کی ممبئی میں ہوئی میٹنگ کے فوٹو سیشن کا ہے اور اس میں بیک گراؤنڈ میں اذان کی صدا نہیں ہے۔
وائرل ویڈیو اور INDIA کی ممبئی میں ہوئی میٹنگ کو کور کرنے والے میڈیا ہاؤسز کی جانب سے دستیاب ویڈیو کے کی فریم میں مماثلت-
dfrac
آپ ویڈیو کے اس فریم میں دیکھ سکتے ہیں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنی داہنی جانب دیکھ رہے ہیں۔
dfrac
وہیں، آپ ویڈیو کے اس فریم میں ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سامنے دیکھ رہے ہیں اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے بانی شرد پوار دونوں ہاتھ کھول کر کھڑے ہیں، جبکہ کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے اور شیو سینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی سونیا گاندھی اپنی داہنی جانب سے تک رہی ہیں۔
واضح ہو کہ یہی ویڈیو ڈیکَّن ہیرالڈ اور انڈین ایکسپریس کی جانب سے بھی یوٹیوب پر یکم ستمبر 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
Deccan Herald & Indian Express
وہیں، ہمیں INDIA اتحاد کی میٹنگ میں اذان ہونے کی کوئی نیوز موجود نہیں ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے، ویڈیو گمراہ کُن دعوے کے تحت شیئر کیا جا رہا ہے۔