سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مالدیپ کی سیاحت پر آنے والی دوشیزہ سمندر کنارے برہنہ، مردہ حالت میں پائی گی۔ قتل سے پہلے اسے اجمتاعی جنسی زیادتی (گینگ ریپ) کا شکار بنایا گیا اور اس پر ظلم و ستم ڈھایا گیا۔
ایکس یوزر بھگوا کرانتی سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے وائرل تصویر کو متذکرہ بالا دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کو DFRAC ٹیم نے گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا اور ٹیم کو متعدد میڈیا رپورٹس ملیں، جن میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2022 میں تھائی لینڈ میں صرف خاتون کا دھڑ (لاش) دیکھ کر کئی افراد ڈر گئے تھے۔
انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے تفتیش کی اور بتایا کہ یہ ایک اے وی سیکس ڈال ہے۔
timesnownews, dailystar & newsflare
نتیجہ:
زیر نظرDFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اے وی سیکس ڈال کی وائرل تصویر 2022 کی ہے اور یہ تصویر مالدیپ کی نہیں بلکہ تھائی لینڈ کی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔