سوشل میڈیا پر کالے کپڑے میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اسے شیئر کرنے والے یوزرس کا دعویٰ ہے کہ- رام مندر کا جس دن سنگ بنیاد رکھا جا رہا تھا، اس دن راہل گاندھی نے ’یوم سیاہ‘ منایا تھا۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ آج یہ ’غدار‘ مدعو کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
یوگی دیوناتھ نامی ایکس یوزر نے تصویر شیئر کرکے لکھا،’ہم ہندو کبھی نہیں بھول سکتے کہ ان سب غداروں نے ہمارے رام للا کے مندر کے سنگ بنیاد والے دن کالے کپڑے پہن کر ’کالا دیوس‘ (یوم سیاہ) منایا تھا اور آج یہ سارے غدار، دعوت کا انتظار کر رہے ہیں‘۔
X Post Archive Link
وہیں، دیگر یوزرس بھی راہل گاندھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
X Post Archive Link
X Post Archive Link
https://twitter.com/GopalSa22721269/status/1737481647468028003
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق رام مندر کا سنگِ بنیاد 5 اگست 2020 کو رکھا گیا تھا۔
وہیں، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی وائرل تصویر، 5 اگست 2022 کی ہے، جب کانگریس پارٹی نے بے روزگاری، مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف راشٹرپتی بھون تک پیدل مارچ نکالا تھا۔ اس دوران کانگریس کے کئی رہنماؤں کو کچھ گھنٹے کے لیے حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی وائرل تصویر 5 اگست 2022 کو ہوئے مہنگائی کے خلاف مظاہرے کی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے کیونکہ رام مندر کا سنگ بنیاد 5 اگست 2020 کو ہوا تھا۔