سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ- کل کولمبو یونیورسٹی میں ڈگری دی جا رہی تھی لیکن سری لنکا کے صدر کی جانب سے مقرر وائچ چانسلر بودھ بھکشو Venerable M. Ananda سے متعدد مسلم طلبا نے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔
جیتیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’سری لنکا کے صدر نے ایک بودھ بھکشو Venerable M. Ananda جو ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، انھیں کولمبو یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا تھا۔ کل کولمبو یونیورسٹی میں ڈگری دی جا رہی تھی لیکن کئی مسلم طلبا نے اس بودھ بھکشو وائس چانسلر سے ڈگری لینے سے منع کر دیا‘۔
X Post Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے وائرل ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا اور پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں، جن کے مطابق سنہ 2021 میں مُروتتھیتُوے کو سابق صدر گوٹبایا راجپکشے نے کولمبو یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا تھا۔ مگر اس تقرری سے لوگوں میں ناراضگی تھی۔
فیکلٹی آف مینیجمنٹ اینڈ فائینانس ٹیچرس اسوسی ایشن (FMFTA) نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے یونیورسٹی کے یو جی (گریجویشن) تقریبِ تقسیمِ اسناد کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف طلبا کا ایک گروہ، مُروتتھیتُوے کے پاس گیا اور ان کے ہاتھ سے ڈگری نہ لے کر اپنا احتجاج درج کروایا تھا۔
colombogazette, lankasara & peoplesdispatch
غور طلب ہے کہ وائرل ویڈیو میں dailymirror.lk کا لوگو نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ dailymirror.lk نے بھی ویڈیو2021 میں اپلوڈ کیا تھا۔
وہیں، dailymirror.lk کی ویب سائٹ پر بھی کولمبو یونیورسٹی میں ہوئے اس واقعہ کی نیوز 20 دسمبر 2021 کو پوسٹ کی گئی تھی۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیوگذشتہ روز کا نہیں ہے بلکہ یہ پرانا 2021 کا ویڈیو ہے۔ ساتھ ہی اس میں کوئی کمیونل اینگل نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔