سوشل میڈیا سائٹس پر افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان اور بھارت کے تیز گیندباز محمد سراج سے متعلق ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ انہوں نے فلسطین-اسرائیل جنگ کے درمیان، اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 14 اکتوبر کو گجرات کے شہر احمدآباد میں بھارت اور پاکستان کے مابین میچ ہوا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سات وکٹ سے شاندار جیت درج کی تھی۔ سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ ہے کہ راشد اور سراج نے پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت اسرائیل کے نام موسوم کیا ہے۔
راشد خان نامی اکاؤنٹ (@rashidkhan_91) کی جانب سے بھارت-پاکستان میچ کی تصویریں شیئر کرکے کیپشن میں لکھا گیا ہے،’This was for our brothers and sisters in Israel.‘ یعنی یہ (جیت) اسرائیل میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھی۔
X Archive Link
مائکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر کیا گیا یہ پوسٹ وائرل ہو گیا ہے۔ اس کے ویوز 2.8 ملین سے زیادہ ہیں، جبکہ 17000 سے زیادہ بار اسے ری پوسٹ کیا گیا ہے۔
وہیں بھارت کے فاسٹ بالرمحمد سراج سے متعلق بالا نامی ایکس یوزر نے لکھا،’یہ ہیں محمد سراج، ایک قوم پرست بھارتی پسماندہ مسلمان اور نریندر مودی کے مداح۔ انہوں نے اپنی شاندار گیندبازی کو اسرائیل کے نام وقف کیا ہے۔ سراج نے کہا،’وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہر بھارتی کو اسرائیل کی حمایت کرنی چاہیے کونکہ یہ بھارت کا سرکاری موقف ہے۔ انہوں نے مولانا رضوان کا بھی ذکر کیا اور ان سے کرکٹ میں کسی سیاست اور تشہیر میں شامل نہ ہونے کی درخواست کی۔ سراج نے انھیں نقلی انسان اور عام کرکٹر قرار دیا‘۔
X Archive Link
وہیں دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی محمد سراج سے متعلق یہی دعویٰ کیا ہے۔
X Archive Link
X Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان اور بھارت کے تیز گیند باز محمد سراج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران ٹیم کو کوئی بھی ایسا پوسٹ نہیں ملا، جس میں ان کی جانب سے بھارت-پاکستان میچ میں ہوئی بھارت کی جیت کو اسرائیل کے نام وقف کیا گیا ہو اورفلسطین کے خلاف اس کی حمایت کی گئی ہو۔
محمد سراج نے 14 اکتوبر کو ایکس پر میچ کی کچھ تصویریں شیئر کرکے لکھا تھا کہ تیسری جیت، ہم اسے جاری رکھیں گے۔
وہیں، راشد خان نے 14 اکتوبر کو فلسطین-اسرائیل جنگ یا بھارت-پاکستان میچ سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کیا تھا، بلکہ انہوں نے افغانستان زلزلے سے متعلق پوسٹ کیا تھا۔
غور طلب ہے کہ راشد خان کے ہینڈل @rashidkhan_19 سے ملتا جُلتا ہینڈل @rashidkhan_91 بنایا گیا ہے، جسے یہاں دیے گئے گرافکس میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راشد خان اور محمد سراج سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا جا رہا دعویٰ غلط ہے، کیونکہ انہوں نے ایسا کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ نہیں کیا ہے۔